4

سیوریج پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں تلف

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے سات ایکڑ رقبے پر سیوریج زدہ پانی سے کاشت کی گئی پالک،گوبھی اور دھنیا کی فصلیں ہل چلا کر تلف کرادیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے اپریشن کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل اورفوڈ سیفٹی ٹیمیں صحت دشمن عناصر کیخلاف متحرک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج سے کاشت کردہ سبزیوں کے روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیو ٹ مسلسل کوشاں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج کے پانی سے اگائی جانیوالی سبزیاں انسانی صحت کی کھلی دشمن جو کہ معدے کے سنگین مسائل کیساتھ ساتھ کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں