سیوریج کی بڑی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سیوریج کی بڑی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ مون سون سیزن میں ان سکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اس وقت شہر کے مختلف علاقوں سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے متعدد سکیموں پر کام جاری ہے تاہم ان سکیموں پر کام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ تمام سکیمیں آئندہ مون سون سیزن سے قبل مکمل ہو سکیں اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ چینل فور کے کناروں کو مضبوط بنانے کے لئے خصوصی اقدامات مکمل کئے جائیں اسی طرح چینل فور ڈی کی دیوار کی تعمیر کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سروسز ڈلیوری ہمارا مشن ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جانے چاہئے۔ سیوریج کی ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان ترقیاتی سکیموں کی شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں