35

سیوریج کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے

ساہیوال(بیورو چیف)ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر کا مسلم بن عقیل کالونی کا دورہ، گلی نمبر6میں کھڑے پانی کی فوری نکاسی کے لئے بلدیہ کو ہدایات جاری کیں، کالونی میں سیوریج کو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے مسلم بن عقیل کالونی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کالونی کی گلی نمبر6میں کھڑے پانی کی فوری نکاسی کے لئے بلدیہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کالونی میں سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں