سیٹ جیت کر وکلاء برادری کی خدمت کروں گا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ بار ایسوسی کے سالانہ الیکشن سال 2026/27میں جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر مضبوط امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کیلئے وکلا برادری کے بڑے دھڑوں نے بھرپور حمایت کا ا علان کر دیا اور مہر گلباز طارق لڑکا ایڈوو کیٹ کو ووٹ و سپورٹ کرنیکی یقین داہانی کروا دی ہے۔ بڑے وکلاء دھڑو ں کی جانب سے سپورٹ و حما یت نے الیکشن کمپین میں جان ڈال دی ہے۔ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ سیٹ جیت کر وکلاء برادری کی خدمت کروں گا اور اپنے شہر کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائوں گا۔ مذکور کا مزید کہنا ہے کہ انشاء اللہ کامیاب ہو بار ایسوسی ایشن کی مزید بہتری وکلا برادری کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وکلاء برادری ہمارے ماتھے کا جھومر ہے اور انکے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ نے ڈور ٹو ڈور کامیاب مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں