سیڑھیاں اترتے گرنیوالا ادھیڑ عمر شخص زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیڑھیاں اترتے ہوئے پائوں سلپ ہونے سے ادھیر عمر شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتاہے کہ جڑانوالہ روڈ کا رہائشی 62سالہ علی احمد ولد نور محمد صبح سویرے گھر کی بالائی منزل سے نیچے اتر رہا تھا کہ اچانک اس کا پائوں سلپ ہونے سے فرش پر آن پڑا۔ سر اور جسم کےw مختلف حصوں میں شدید چوٹیں آئیں اہل خانہ نے ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی۔ لیکن دوران علاج وہ زخموں کی اتب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں