سیکرٹری بار سید وہاب شاہ کی کامیابی شیخ اعجاز احمد کی جدوجہد کا ثمر قرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے الیکشن میںPTIکے پرچموں کا رنگ غالب رہنے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ اکثرو بیشتر امیدواران کامیاب ہوگئے۔نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی نے اپنے ووٹرز’سپورٹرز اور اکابرین شہر کے ساتھ مل کر جس طرح اپنی انتخابی مہم چلائی’اس کی ماضی قریب میں دُو ردُور تک مثال نہیں ملتی۔یہی وجہ ہے کہ رائے سیف الرحمن بھٹی نے 1774 ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے صدارت کی پگ اپنے سرپر سجالی۔دوسرے نمبر پر چوہدری تنویر ریاض سندھو ایڈووکیٹ652 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری خوشحال گجر ایڈووکیٹ کو 423 ووٹ ملے’رائے سیف الرحمن بھٹی کے ووٹوں کی برتری1122رہی۔سیکرٹری بار کی نشست پر2امیدواروں سید محمد وہاب شاہ اور رانا علی عابد منج کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔سید محمد وہاب شاہ ایڈووکیٹ 39ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔انہوں نے962جبکہ دوسرے نمبر پر آنیوالے رانا علی عابد منج نے923ووٹ حاصل کیے،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ میاں عامر نذیر ایڈووکیٹ510ووٹ حاصل کرسکے اور چوہدری محمد زاہد مہیس 451ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتہائی متحرک ‘فعال اور ہر دلعزیز ممبر شیخ اعجاز احمدایڈووکیٹ سابق ایم پی اے’سٹی صدر مسلم لیگ(ن) فیصل آباد نے سید محمد وہاب شاہ ایڈووکیٹ کی کامیابی کیلئے جس طرح انتخابی مہم چلائی وہ اپنی مثال آپ ہے’گذشتہ سال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میںشیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کی انتھک محنت اور بھرپور انتخابی مہم کے نتیجہ میں رانا مرتضیٰ حکیم سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار منتخب ہوئے،رواں سال2025ء کے الیکشن میں بھی شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور سیکرٹری بار کے امیدوار سید وہاب شاہ ایڈووکیٹ کی کامیابی کیلئے دن رات انتخابی مہم چلائی جس کے نتیجہ میں کامیابی کی پگ سید محمد وہاب شاہ ایڈووکیٹ کے سرپر سج گئی’کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ نومنتخب سیکرٹری بار سید محمد وہاب شاہ کی کامیابی دراصل شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کی کامیابی ہے۔ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں پولنگ کے دوران بھی شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ متحرک رہے اور نتائج کا اعلان ہونے پر ووٹرز اور سپورٹرز نومنتخب سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید محمد وہاب شاہ سے زیادہ شیخ محمد اعجاز ایڈووکیٹ کو مبارکباد دیتے دکھائی دئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں