سیکرٹری چناب گارڈن کا2محنت کشوں پر بہیمانہ تشدد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھانا کیلئے رقم مانگنے پر چناب گارڈن کے سیکرٹری عامر محمود عرف گلو بٹ کا اپنے ملازمین کے ہمراہ دو محنت کشوں پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال’ مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں، ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے سیکرٹری چناب گارڈن سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق محنت کش افتخار احمد نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی اشفاق کے ہمراہ کام کر رہے تھے اور چناب گارڈن کے سیکرٹری عامر محمود سے کھانا کھانے کیلئے پیسے مانگے تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور ان پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اپنے دیگر ملازمین کے ہمراہ بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اس کے سر کے بال’ مونچھیں’ بھنویں مونڈ ڈالیں۔ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں