32

سیکرٹری یونین کونسلز ڈینگی کے ہاٹ سپاٹ کا وزٹ کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد اکرم نے دیہی اور شہری یونین کونسلزکے سیکرٹریز کو ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کا اہم پیغام پہنچاتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری یونین کونسلز ڈینگی کے تمام ہاٹ سپاٹ کل شام تک وزٹ کرکے ٹیگ اورانہیں کلیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر سیکرٹری کم از کم 30 ، ایکٹویٹی روزانہ اپلوڈ کریں اور اس امر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی قبرستان میں پانی کھڑا نہ ہو۔انہوں نے متنبہ کیا کہ جعلی،فرضی اور ہاٹ سپاٹ سے دور ایکٹویٹز کرنا منع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہاکہ یونین کونسل کے باہر دفتر کا بورڈنصب اوردفتری اوقات کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ دفتر یونین کونسل میں عملہ کے علاوہ غیرمتعلقہ افراد کام کرتے ہوئے نظر نہیں آنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیکرٹری یونین کونسلز دفتر میں نکاح رجسٹرار کے ساتھ میٹنگ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں