48

سیکرٹری RTAکی من مانیاں،ٹرانسپورٹرز پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومتی ایم پی اے کے حقیقی بھائی سیکرٹری آر ٹی اے فیصل آباد طارق محمود گل نے اپنے دفتر’ عہدے کو ذاتی جاگیر بنا لیا’ سینکڑوں گاڑیوں کی فیس جمع ہونے کے باوجود روٹ پرمٹ جاری نہیں کئے جا رہے ہیں، موصوف نے ٹرانسپورٹروں اور ملازمین سے ہتک آمیز رویہ اختیار کر رکھا ہے ماتحت عملہ سیکرٹری آر ٹی اے کی بداخلاقی سے تنگ آ کر چھٹی لیکر گھروں کو جانے لگا، موصوف نے ریٹائرڈ پی اے عبدالرحمن خاص طور پر رکھا ہوا ہے، جس کے ذریعے ٹرانسپورٹر اور روٹ پرمٹ بنوانے والوں سے نذرانے وصول کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ایم پی اے کے بھائی طارق محمود گل جو کہ گریڈ سترہ کا آفیسر ہے وہ گریڈ اٹھارہ کی سیٹ پر براجمان ہے اور اسے اپنے ضلع میں ہی تعینات کیا گیا ہے جو کہ سراسر خلاف قانون ہے۔ موصوف نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور نذرانے وصول کرنے کیلئے مبینہ طور پر 6سال سے ریٹائرڈ ہونے والے سابق پی اے عبدالرحمن کو ٹرانسپورٹرز سے نذرانے وصول کرنے کیلئے رکھا ہوا ہے جو کہ لاہور بحریہ ٹائون میں رہتا ہے اور ایم جی گاڑی پر آتا ہے اور ڈیلی ویجز پر کام کر رہا ہے۔ مذکورہ آر ٹی اے کا اپنے سٹاف سے بھی رویہ انتہائی ہتک آمیز اختیار کر رکھا ہے’ بداخلاقی کی وجہ سے انسپکٹر سٹی ٹرمینل عاصم الیاس’ ایم ایم پی آئی قیس احمد’ ایم وی محمد آصف’ پی اے مشتاق’ سینئر کلرک قاسم گجر’ کلرک حماد’ نائب قاصد پہلوان ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہے اور مختلف وجوہات کی بناء پر چھٹی لیکر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں اور ڈیلی ویجز ملازمین رکھ کر سرکاری امور کو چلایا جا رہا ہے اور سینکڑوں گاڑیوں کی فیس جمع ہونے کے باوجود روٹ پرمٹ نہیں بنا رہے ہیں اور مزید 1500 روپے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔ ضلع فیصل آباد میں ٹرانسپورٹرز کے اڈوں سے منتھلیاں وصول کی جا رہی ہیں اور جو نذرانہ نہ دے اسکی گاڑیاں چالان کر کے 5روز کیلئے تھانوں میں بند کر دی جاتی ہیں اور موصوف اپنے دفتر میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا’ ٹرانسپورٹرز دن بھر ذلیل ہوتے ہیں اور شام کو دفتر آ جاتا ہے۔ روٹ پرمٹ نہ ملنے کی وجہ سے کمرشل گاڑیوں کے آئے روز چالان کئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں