63

سیکٹر انچارج ستیانہ روڈ کی نا اہلی سے ٹریفک جام معمول بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک سیکٹر انچارج ستیانہ روڈ کی نااہلی اور کام چوری کی سزا تاجر’ دکاندار اور شہری بھگتنے پر مجبور’ نشاندہی پر مذکورہ نااہل ٹریفک افسر بجائے کام پر توجہ دینے کے تاجروں سے بدتمیزی پر اتر آیا، تاجر سراپا احتجاج۔ ستیانہ روڈ فیصل آباد شہر کا اہم ترین اور مرکزی کاروباری مرکز ہے جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک کا دبائو زیادہ ہوتا ہے، اس رش کے پیش نظر یہاں ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کئے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے، لیکن ٹریفک سیکٹر انچارج ستیانہ روڈ شہزادہ آفتاب گجر کی نااہلی اور کام چوری کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ستیانہ روڈ پر کاروباری اوقات میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، ممتاز تاجر لیڈر شفاعت علی رانا نے مذکورہ سیکٹر انچارج کی توجہ سلیمی چوک میں ٹریفک جام کی طرف دلائی تو بجائے اس کو ٹھیک کرنے کے موصوف آپے سے باہر ہو گیا اور تاجروں سے بدتمیزی پر اتر آیا جس پر تاجر مذکورہ نااہل اور کام چور سیکٹر انچارج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اسی معاملے پر تاجروں کا ایک وفد کل سی ٹی او فیصل آباد سے ملاقات کرکے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں