سی آئی اے کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی منظوری

راولپنڈی (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی جس کے تحت سی آئی اے کی جگہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) قائم کیا گیا ہےَ اس بات کا فیصلہ پولیس آرڈیننس 2002 میں تبدیلی کرکے آرڈیننس 2025 کی منظوری کے بعد کیا گیاَ نئے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہونگے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کے پاس یونٹ افسران کے تبادلے کا اختیار ہوگا ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک جبکہ لاہور میں تین تھانے ہوں گے جہاں چوری، ڈکیتی، قتل، اغوائ،بھتہ خوری اور زیادتی کے واقعات کی تفتیش کی جائے گی جبکہ قبضہ مافیا سمیت دیگر 18 سنگین مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کرے گا اسی طرح کسی بھی اہم اور بڑے مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کی جائے گی اہم مقدمات کی تفتیش مقدمہ مدعی کی درخواست پر بورڈ افسران سی سی ڈی کو منتقل کریں گے ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد افسروں کے تبادلے بھی متوقع ہیں ڈیپارٹمنٹ میں ایس ایس پیز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا جلد فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں