سی ایس ایس امتحانات کا شیڈول

اسلام آباد(بیوروچیف) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026کے تحت مقابلے کے امتحانات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق جاری کردہ ایڈوانس پبلک نوٹس کے مطابق دو مراحل میں امتحانات کا انعقاد کیا جائیگا۔پہلے مرحلے میں ایم سی کیو پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ لیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان لیا جائے گا، ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستوں کا عوامی نوٹس 10اگست 2025بروز اتوار کو جاری کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق درخواستیں 11سے 25اگست 2025تک وصول کی جائیں گی، ایم سی کیو پر مبنی ٹیسٹ کا انعقاد 9نومبر 2025بروز اتوار کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں