سی ایس ایل میں سرگودھا لائینز کی شاندار کارکردگی

سرگودھا(سپورٹس نیوز) سی ایس ایل میں سرگودھا لائینز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ‘ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شاندار انٹری نے دھوم مچا دی’ نوجوان کرکٹ ٹیم سرگودھا لائینز بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑی ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہیں اور مستقبل کے سٹار ہیں اور ہر میدان میں کھیل کر سرگودھا کا نام روشن کریں گے سرگودھا لائینز میں شامل قابل ذکر کھلاڑیوں میں کپتان شاہ میر۔حسیب ڈوگر۔صبیر جٹ۔مقصود افروز خان۔رضوان جامی جیسے بہترین میچ ونر کھلاڑی شامل ہیں جو اپنی کارکردگی سے کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے سرگودھا لائینز کی ینگ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ مستقبل کے سٹار اپنے شہر سرگودھا کا نام اور روشن کریں۔سرگودھا کے شہریوں کی جانب سے سی ایس ایل کے ٹورنامنٹس کے اجراء پر منتظمین کو خراج تحسین ‘ایسے ایونٹ جاری رہنے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں