صفدرآباد(نامہ نگار)سی ای او ایجوکیشن کے سکولوں کے دورے،کارکردگی چیک کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ننکانہ ڈاکٹر قیوم خان نے تعلیمی اداروں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلیر چک نمبر119 ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈوریاں،گورنمنٹ پرائمری سکول احمد آباد سانگلہ ہل،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پنڈوریاں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھلیر کا اچانک دورہ کیا ،انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کی حاضری چیک کی ۔صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر قیوم خان نے اساتذہ کی (ٹیچرز ڈائری) اور طلبہ کی ہوم ورک ڈائری اور بچوں کا ہوم ورک بھی چیک کیا۔
2