سی سی ڈی منشیات کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم عامر رزاق سکنہ 377ج ب حال حال مقیم پیڑا کالونی ٹوبہ کو سی سی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سی سی ڈی انسپکٹر فریاد چیمہ اور انسپکٹر قیصر ندیم سرکل آفیسر سی سی ڈی ٹوبہ کی زیرِ نگرانی کارروائی کے دوران 103گ ب کوہلاں، پیرمحل کے مقام پر پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث ایک ملزم عامر رزاق زخمی حالت میں قابو آ گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ناجائز پسٹل 30 بور برآمد ہوا۔ ملزم منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ انسپکٹر فریاد چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، سی سی ڈی پولیس منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں