45

سی پیک کو 10سال مکمل ‘ سالگرہ میں شرکت کیلئے چینی نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ہی لیفینگ آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں اور اس دوران وہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے10سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان کی دعوت پر چین کے نائب وزیر اعظم 30 جولائی سے یکم اگست2023تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ دورے میں نائب وزیراعظم پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وہ اس سلسلے میں تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں