35

سی پی اوسید علی ناصررضوی کا فری آٹا پوائنٹس کا وزٹ

فیصل آباد(پ ر)عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے فری آٹا پوائنٹس کے وزٹس کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق سی پی او نے کلیم شہید پارک ،ہاکی اسٹیڈیم اور سمن آباد کے علاقہ میں موجودفری آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاران کو چیک کیا اورامن وامان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اہلکاران کو بریف بھی کیااس موقع پر سی پی اونے کہا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگزبرداشت نہ کی جائیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں