سی پی او بلال عمر کی تھانہ ٹھیکریوالہ کے افسران کیساتھ کرائم میٹنگ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی تھانہ ٹھیکریوالہ کے افسران کیساتھ کرائم میٹنگ،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ ٹھیکریوالہ کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی جس میں ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ عابد جٹ سمیت انویسٹیگیشن اور تفتیشی افسران شامل تھے جس میں صاحبزادہ بلال عمر کا کہناتھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کئیے جائیں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے جرائم پیشہ افراد ،منشیات فروشوں،جوا مافیاکے خلاف زیادہ سے زیادہ ریڈ کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں صاحبزادہ بلال عمر کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر بینگ ڈیوٹی چیک اور وہاں پہ سیکیورٹی گارڈ اور کیمرہ جات بھی چیک کئیے جائیں اور رات کے وقت پٹرولنگ گشت ،سنیپ چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں