سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ضلع بھر کے پولیس افسران اور محرران کیساتھ میٹنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی پولیس لائنز کمپلیکس میں ضلع بھرکے محرران کیساتھ میٹنگ ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادصاحبز ا دہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں ضلع بھر کے محرران کے ساتھ میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب اور محرران تھانہ جات نیشرکت کی ۔ سی پی او فیصل آبادنے محراران کو ہدایت کی کہ تھانہ جات کے تمام معاملات کو احسن طریقہ سے سرانجام دینا آپ کی ذمہ داری ہے جس میں تکمیل ریکارڈخصوصا رجسٹر نمبر 02روزنامچہ اور عدالت ہائے میں پیش ہونے کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ تھانہ میں پولیس ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ بروئے قواعد پولیس تمام رجسٹررزکی مینول اور پولکام پر اپڈگریڈیشن روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر روزنامچہ کی مینول و آن لائن تکمیل کوچیک کریں گے۔تھانہ کی حوالات کو روزانہ کی بنیاد پر اچھی طرح چیک کیا جائے گا قیدیوں کی بھی اچھے سے تلاشی لی جائے گی تا کہ قید ی کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ کرسکیں ۔ سنتری پہرے کے ساتھ چھت ڈیوٹی پر بھی اہلکار کو تعینات کیا جائے گا تھانہ میں 3تہائی نفری کو حاضر رکھا جائے گا شام کو نفری کی حاضری بھی لی جائیاور تھانہ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا ۔ مزید سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ محرران تھانہ جات تھانہ میں آنے والے سائلیںن کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں گے سائلیںن کی داد رسی کریں گے۔ سائلیںن کی شکایات اورمسائل کا فوری طور پرحل کریں گے ۔ دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ پولیس لائن کمپلیکس میں میٹنگ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائن کمپلیکس میں میٹنگ کی جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب ،ڈویژنل ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزضلع ہذا نے شرکت کی۔ سی پی او فیصل آبادنے ضلع بھر کے ایس ایچ اوزکو ہدایت کی کہ قتل، ہائوس رابری،نقب زنی و دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں کی15کال پر ایس ایچ اوز خود موقع پر جائیں گئے اور سنگین نوعیت کی وارداتوں پر فنگر پرنٹ اور پی ایف ایس اے کی کاروائی کو یقینی بنائیں گے۔ ایمرجنسی کال پررسپانس ٹائم کم سے کم ہوگا۔اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تھانہ لیول پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو اشتہا ریوں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور ہفتہ وار بنیادپر اس کی رپوٹ بھی دیں گے۔ جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروشوں اور جوامافیاکے خلاف زیادہ سے زیادہ ریڈ کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں ۔اسی طرح کائٹ فلائنگ اور آتش بازی کے خلاف سختی سے کریک ڈائون کیا جائے ۔ عدالتوں اور کچہریوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائیگی اور عدالتو ں میں پیشی پر آنے والے ملزمان کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ تھانہ جات کی حوالات میں موجود ملزمان کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایاجائے گا ۔ 8بجے دن بینک ڈیوٹی چیک کریں گے اور وہاں پر سیکیورٹی گارڈ اور کیمرہ جات بھی چیک کریں گے۔ آخر میں سی پی او فیصل آباد نے کہاضلع ہذا کے ایس ایچ اوز تھانہ ہذا میں11بجے دن سے لیکر 3بجے تک عوام کے مسائل سننے کیلئے موجود رہیں گے ۔ضلع ہذا میں نائٹ پٹرولنگ گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے پیٹرولنگ پلان اور سنیپ چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ فیصل آباد کو امن کا گہوارہ بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں