مامونکانجن(نامہ نگار) مامونکانجن کے شہریوں، مزدورکسانوں کے نمائندوں نے سی پی او فیصل آباد سے پرذور مطالبہ کیا ہے کہ مامونکانجن کے لوگوں اور تھانوں میں آنے والے سائلین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کم از کم ایک ماہ میں ماموں کانجن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے ۔ سائلین کو اپنے مسائل کے لئے تاندلیانوالہ یا فیصل آباد جانا پڑتا ہے ۔ وقت کا ضیاع روپیہ خرچ ہوتا ہے جس سے ذہنی کوفت بڑھ جاتی ہے۔ کھلی کچہری کا یہ فائدہ ہوگا کہ سائلین کے ساتھ ناانصافی کا گراف کم ہوگا ۔ تھانے میں واقعی دارالامان کا ماحول ہوگا ۔ پولیس گشت کے حوالے سے ہروقت الرٹ ہوگی۔ پولیس ملازمین اپنی ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھ کر احسن طریقے سے ادا کریں گے۔ ان کے سامنے ہمیشہ یہ رہے گا کہ اگر کسی کے ساتھ بداخلاقی اور ناانصافی ہوئی تو اگلی کھلی کچہری میں سائل اپنا مسئلہ پیش کرسکتاہے۔ عوام میں تحفظ پیدا ہوگا۔
19