46

سی پی او فیصل آباد کامران عادل کا اردل روم کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے دو تھانیداروں سمیت 3اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ دیگر اپیلوں پر پولیس افسران واہلکاروں کو مختلف سزائیں سنائیں۔ تفصیل کے مطابق سی پی او کامران عادل نے گزشتہ روز اردل روم کے دوران پولیس افسران واہلکاروں کے شوکاز نوٹسز اور اپیلوں کی سماعت کے دوران سنگین شکایات کی بناء پر سابق ایس ایچ او تھانہ ریلبازار سب انسپکٹر مزمل حسین’ کرپشن کے الزام میں اے ایس آئی شہزاد قیصر اور منشیات فروشوں سے رابطوں پر کانسٹیبل اسد اﷲ کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ علاوہ ازیں ایک انسپکٹر کی تین سال کی سروس ضبطگی’ 8اپیلوں کی سزائوں میں تبدیلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن’ بدیانتی کی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ پولیس میں جزا وسزا کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں