شائقین معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ریشم

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہماری فلموں کو کامیابی تب ملے گی جب فلم شائقین کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھایا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے نوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیاہے باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا۔ انہوں نے کہا ماضی میں فلم انڈسٹری کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی اسی لیے مشکلات کا شکار ہوئی۔ اداکارہ نے کہا اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے شائقین نے اسے پسند کیا اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے جسکی بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔کیونکہ میں آج جس مقام پر ہوں اس میں پرستاروں کا اہم کردار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں