شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے پُرجوش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں 17سال بعد ہونیوالے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں میں شائقین کرکٹ کا درجہ حرارت بڑھ گیا، سائوتھ افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئی جو کہ آج پریکٹس کرینگی جبکہ اقبال سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیریز کے 90 فیصد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ 4، 6 اور 8نومبر کو ہونیوالے ون ڈے میچز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پولیس کے 5ہزار سے زائد جوان ڈیوٹیاں دے رہے ہیں جبکہ ٹریفک پلان کے باعث شہر کی اقبال سٹیڈیم کو جانے والی شاہراہوں کو سیل کیا جا رہا ہے اور مختلف ڈائیورشن لگا کر متبادل روٹس فراہم کئے گئے ہیں تاہم کرکٹ شائقین میچ دیکھنے کیلئے پُرجوش نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں