جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ شادی تقریب کے دوران آتشبازی سے کپڑوں کو آگ لگنے سے10سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ لاہور روڈ پر واقع چک نمبر 534 گ ب چکو موڑ میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کرتے ہوئے کپڑوں کو آگ لگنے سے 10 سالہ بچہ مصطفی بری طرح جھلس گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھلسنے والے بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں برن یونٹ میں اس کا علاج معالجہ جاری ہے جہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں آتشبازی کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



