شادی سے انکار کرنے پر مسلح افراد نے لڑکی کو گولیاں ماردیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ187ر۔ب میں شادی سے انکار کرنے پر دوشیزہ کو گولی مار کر لہو لہان کردیا،مضروبہ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا’پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کاشف وغیرہ کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق189ر۔ب کے رہائشی آصف علی نے بتایا کہ ملزمان کا شف وغیرہ اسکی ہمشیرہ ثمینہ بی بی کو شادی کرنے پر مجبور کرتے تھے اسکی ہمشیرہ نے شادی سے انکار کیا تو ملزمان نے گولیاں مار کر بری طرح زخمی کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،بعدازاں مضروبہ کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں