62

شادی سے واپسی پر وین کو حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 16زخمی

لودھراں(نامہ نگار) تیز رفتاری کے باعث مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ‘ حادثے میں6مسافر جاں بحق ’16افراد شدید زخمی ‘دنیاپور کے نواحی گائوں369ڈبلیو بی کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں شجاع آباد سے شادی کی تقریب سے واپسی پر ہائی ایس وین سڑک کنارے موجود ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، اس حادثے کے نتیجے میں 6افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ16افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی 7 خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں بہاولپور ریفر کردیا گیا ہے، حادثے کا شکار ہونیوالے تمام افراد کا تعلق نواحی گائوں 369 ڈبلیو بی سے ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لودھراں اور اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سیف اللہ جاوید اور ڈی ایس پی سرکل دنیاپور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور پہنچ گئے۔نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ساتھ ہی ساتھ نگران وزیراعلی نے غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں