شادی شدہ خاتون اغوائ، مقدمہ درج

بہاولنگر(نامہ نگار) نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطا بق یہ واقعہ بہاولنگر کے نواحی علاقے چک بیروالا میں پیش آیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان خاتون کو گھر سے زبردستی کار میں اغوا کر کے لے گئے۔ملزمان جاتے ہوئے گھر سے7 لاکھ روپے نقدی اور 2 تولہ تلائی زیورات بھی لے اڑے، تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں