شادی میں تحائف کی بھرمار،دلہن کو2کلو سونا ،دولہاکو کروڑوں کی سلامی

وان (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیے کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شادی میں دلہا اور دلہن پر تحائف کی بھرمار ہوگئی۔ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شاہانہ شادی نے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جہاں دلہا اور دلہن پر تحائف کی بارش کر دی گئی۔ترک میڈیا کے مطابق اس شادی میں ترکیے اور بیرونِ ملک سے تقریباً 5ہزار مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ دو روز تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران 9ہزار افراد کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا، جس میں ایک ٹن گوشت استعمال ہوا۔مقامی ذرائع کے مطابق شادی کی سب سے دلکش تقریب وہ تھی جس میں مہمانوں نے دلہا دلہن کو قیمتی تحائف سے نوازا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ تقریب پانچ گھنٹے تک جاری رہی جس دوران دلہن کو تقریباً 2کلوگرام خالص سونا تحفے میں دیا گیا جبکہ دلہے کو حیران کن طور پر 65لاکھ ترک لیرا (تقریبا ً1.5کروڑ پاکستانی روپے) نقدی کی صورت میں دیے گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہے کو ملنے والی رقم گننے کے لیے 14افراد پر مشتمل ٹیم تعینات کی گئی، جو مسلسل گنتی میں مصروف رہی۔اس پرتعیش اور منفرد شادی نے مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں بھی خاصی توجہ حاصل کر لی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں