شادی نازک رشتہ” زبردستی قائم نہیں رکھا جا سکتا’ فریال گوہر

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار فریال گوہر اور جمال شاہ نے طلاق کے 30 سال بعد پہلی بار علیحدگی کی اصل وجہ بتا دی۔ دونوں حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شریک ہوئے جہاں انہوں نے ماضی کے حساس موضوعات پر نہایت سنجیدگی اور احترام کے ساتھ گفتگو کی۔فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا، تاہم 1992 میں ان کی راہیں جدا ہو گئیں جبکہ فریال گوہر 1995 میں پاکستان چھوڑ گئیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریال گوہر نے بتایا کہ ہماری ازدواجی زندگی میں مسائل 1987 سے ہی شروع ہو چکے تھے۔فریال گوہر کا کہنا ہے کہ جمال شاہ اپنی آزادی کو بہت اہمیت دیتے تھے اور وہ خود کو شادی کے بندھن میں محدود محسوس کرتے تھے، میں کبھی یہ نہیں سمجھتی کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی ملکیت ہوتے ہیں، اس لیے جب کسی ایک فریق کا دل رشتے میں نہ رہے تو اسے زبردستی قائم نہیں رکھا جا سکتا، میں نے جمال شاہ کے فیصلے کو سمجھا اور احترام کے ساتھ علیحدگی اختیار کی۔جمال شاہ نے بھی اعتراف کیا کہ میں خود کو شادی کے لیے موزوں انسان نہیں سمجھتا تھا اور مجھے اپنی فطری آزادی عزیز تھی۔جمال شاہ نے پروگرام میں اس واقعے کا بھی ذکر کیا جو ان کے تعلق کے خاتمے کی آخری کڑی ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں ایک خاتون کے ساتھ مل کر آرٹ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، فریال گوہر نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں اس خاتون کے ساتھ کام نہ کروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں