شادی نے وقت کی پابندی اور معاف کرنا سکھا دیا، منیب بٹ

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ شادی نے وقت کی پابندی اور معاف کرنا سکھا دیا ہے۔اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے شادی کے بعد کی زندگی پر اظہار خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والد بننے اور شادی کے بعد ان میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔منیب بٹ نے کہا کہ باپ بننے کے بعد میں واقعی بہت بدل گیا ہوں، باپ بن گیا ہوں اور اب میرا خاندان ہے، بیوی اور تین بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں