شادی کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی و تشدد کرنے پر مقدمہ درج

جڑانوالہ(نامہ نگار)پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے شادی کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی و تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام پر مقدمہ میں نامزد شخص کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے چک نمبر 77 ر-ب لوہکے کی رہائشی کرن بی بی نے پولیس کو بتایا کہ سائلہ نے اپنے خاوند کیخلاف طلاق کا دعوی دائر کر رکھا ہے اسی دوران سائلہ کیسا تھ دیہہ ہذا ہی کے رہائشی عبدالرزاق کیساتھ تعلقات قائم ہو گئے جس پر عبدالرزاق نے اسے الگ مکان لیکر دے دیا اور مبینہ طور پر اسکے ساتھ زیادتی کرتا رہا جس پر وہ حاملہ ہو گئی سائلہ نے جب الزام علیہ کو بتایا تو اس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں