شادی کا کوئی شوق نہیں اسکے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے’ اسد ملک

اسلام آباد (شوبز نیوز) سینئر اداکار اسد ملک نے کہا ہے کہ انہیں شادی کا کوئی شوق نہیں اور شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے جب کہ انہوں ںے اپنے والد کی دوسری شادی بھی کروائی۔اسد ملک حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عمر20سال تھی، تب ان کی والدہ انتقال کر گئیں تھیں، انہیں والدہ کے ساتھ گزارے گئے لمحات اب یاد نہیں رہے۔ان کے مطابق انہوں نے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے شوبز سے وقفہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں