شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن کوئی ملنا تو چاہیے’ ناسشمیتا

ممبئی(شوبز نیوز) بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور شادی کے اپنے ارادے کے بارے مین بھی بتایا۔لائیو سیشن کے دوران سابق مس یونیورس نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں جے پور میں اپنی بھانجی کی شادی میں شرکت کی، اس پر ایک مداح نے اداکارہ سے ان کی شادی کے پلان کے بارے میں دریافت کیا۔سشمیا سین نے مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ میں بھی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن اس کیلیے کوئی ملنا تو چاہیے نا، ایسے تھوڑی ہوتی ہے شادی۔ وہ کہتے ہیں نا دل کا رشتہ ہوتا ہے دل تک بات تو پہنچی چاہیے نا، شادی بھی کر لیں گے۔سشمیتا سین ماضی میں بالی وڈ اداکار رندیپ ہڈا کے ساتھ تعلقات رہیں جبکہ 2018ء میں انسٹاگرام پر ملاقات کے بعد انہوں نے ماڈل روہمن شال کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں