شادی کو 8برس مکمل ہو چکے’ ہماری زندگی خوشیوں سے بھرپور ہے’ پریانکا چوپڑا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس نے اپنے اور شوہر و امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان عمر، ممالک و مذاہب کے فرق کے باعث ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی ہماری شادی ختم ہونے کا انتظار کر رہا ہے تو کرتا رہے، میں نے اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ یہ ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ اپنی پسند کے شخص کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتا ہے یا نہیں، ہماری شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں، اگر لوگ اس کے ٹوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے، میں نے اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ہمارے بارے میں ایسی کیا بات تھی جو لوگوں کو ناگوار گزری، شاید اس کی وجہ ہماری بین الثقافتی شادی تھی۔پریانکا نے کہا کہ مختلف ممالک، مختلف مذاہب اور عمر کا فرق، یہ سب باتیں لوگوں کے لیے موضوعِ بحث بنیں، جو ہمارے لیے تکلیف دہ تھی، مگر ہم نے دوسروں کی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے ایک دوسرے پر توجہ مرکوز رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں