شادی کیلئے راضی نہ ہونے پر مشتعل نوجوان نے دوشیزہ کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ لیاقت ٹائون میں شادی کیلئے رضامند نہ ہونے پر مشتعل نوجوان نے ساتھیوں سے ملکر چھری کے وار کر کے دوشیزہ کا گلہ کاٹ کر مار ڈالا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی’ لیاقت ٹائون گلی نمبر2 کے رہائشی سلیم اختر نے بتایا کہ ملزم صفدر عرف شانی سکنہ گھنڈا سنگھ والہ اسکی جواں سالہ بیٹی شکیلہ سے شادی کا خواہشمند تھا، لڑکی کی والدہ شادی کیلئے راضی نہ تھی، جس پر ملزم صفدر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا اور تلخ کلامی پر ملزم نے چھری کر کے وار کے گلہ کاٹ دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بعدازاں مضروبہ کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ دم توڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں