شادی کی تقریب میں آئی خاتون پرس سے محروم

گوجرہ (نامہ نگار)چورو ں نے متعدد شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ بلا ل پارک گوجرہ کے شوکت علی کی بہو جھنگ روڈ پر مقا می میرج ہا ل میں شادی کی تقریب میں آ ئی ہو ئی تھی جس نے اپنا پرس سٹیج پر رکھا ہوا تھا جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، قیمتی موبا ئل فون اور لا کھو ں روپے مالیت کے طلا ئی زیورات تھے جسے چور چوری کرکے فرار ہوگئے ، علا وہ ازیں محلہ شریف پورہ کے عبدالوحید نے ٹوبہ روڈ پر سینٹری سٹور بنا رکھا ہے جو حسب معمول بند کرکے گھر چلا گیا تو نا معلو م چورو ں نے تالے توڑ کر لا کھو ں روپے کا سا ما ن سینٹری چوری کرلیا جبکہ چک نمبر 298 ج ب کے محمد انور کی ٹوبہ روڈ پر روئی پینجا کی دکا ن کے تالے توڑ کر چورو ں نے ہزارو ں روپے کی تار کا پر چوری کرلی اور فرار ہوگئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں