شادی کی تقریب میں فائرنگ 4سالہ بچہ لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گوجرہ کے نواح میں شادی کی تقریب کے موقع پر باراتیوں کی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے چار سالہ بچہ بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا، ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گوجرہ کے نواح میں بارات آئی تو دولہا کے دوستوں کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی تو گولی لگنے سے 4سالہ شاہ نواز ولد مدثر بری طرح لہولہان ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں