گوجرہ(نامہ نگار)شادی والے گھرمیں صف ماتم بچھ گئی ۔شادی کی تقریب میں شریک دولہا کا بھائی اور بھانجا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔علاقہ میں سوگ طاری ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 371 ج ب گنڈا سنگھ کے محمد سرور کے بیٹے کی شادی کی تقریب مونگی روڈ بائی پاس کے قریب منعقد تھی شادی کی تقریب میں دولہا کا 35 سالہ بھانجا وقار حمید بھی آیا ہوا تھا جو اچانک گھر کی چھت پر گیا جسے چھت کے قریب سے گزرنے والی 11 کے وی کی تاروں سے کرنٹ لگ گیا جو جان لیوا ثابت ہوا بھانجے کو دیکھنے اسکا 45 سالہ ماموں رضوان سرور چھت پر گیا جسے بھی بجلی کا کرنٹ لگا اور چھت سے نیچے گرگیا جسے فوری طور تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جو بھی جانبر نہ ہوسکا اور دونوں ماموں بھانجا جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں اس طرح شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی دونوں نعشیں گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور پورے علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی۔



