شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ تفصیل کے مطابق انچارج مکوآنہ اے ایس آئی عبدالجبار کو کال موصول وہئی تھی کہ 229ر ب مکوآنہ میں شادی کی تقریب میں دولہا کے دوست ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی نے موقع پر چھاپہ مارا تو ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان خالد اعجاز کو اسلحہ سمیت پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان بھی برآمد ہوا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں