شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ’11سالہ بچی زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ کے علاقہ 261 رب میں شادی کی تقریب میں دولہا کے دوستوں کی طرف سے ہوائی فائرنگ’ گولی لگنے سے 11سالہ بچی حفصہ بری طرح زخمی ہو گئی، سی پی او کے نوٹس لینے پر ڈجکوٹ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 261 رب میں ارشد ولد منظور کی شادی کے موقع پر منچلے نوجوان ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ ملزم عبدالغفار نے فائرنگ کی تو گولی سامنے کھڑی 11سالہ حفصہ دختر صابر کو جا لگی اور وہ بری طرح زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا اور پولیس نے اطلاع ملتے ہی مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم عبدالغفار کو اسلحہ سمیت قابو کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں