شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے’ وینا ملک

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ و میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا پر جاری افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے گزشتہ دنوں دوستوں کے درمیان اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس دوران نجی ٹی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وینا ملک نے بتایا کہ میں کئی سال بعد اپنی سالگرہ منا رہی ہوں۔سوشل میڈیا پر جاری شادی کی افواہوں اور نوجوان لڑکے کے ذکر سے متعلق پوچھا گیا سوال ہی اداکارہ نے گول کر دیا۔وینا ملک نے سوال کے جواب میں کہا کہ کون ہے وہ نوجوان لڑکا؟ کس کی بات ہو رہی ہے؟۔ مجھے نہیں معلوم کہ کون ہے وہ لڑکا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں