شادی کے بعد شوہر نے کہا تو اداکاری چھوڑ دوں گی’ سونیا حسین

کراچی (شوبز نیوز) مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مستقبل کے شوہر کو ان کی اداکاری پسند نہ آئی تو وہ اداکاری چھوڑنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی۔سونیا حسین نے حال ہی میں اپنی فلم دیمک کی پروموشن کے دوران سینئر صحافی و یوٹیوبر عنبرین فاطمہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔فلم کے ایک سین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین نے بتایا کہ ایک سین میں مجھے دورہ پڑتا ہے اور اس دوران مجھے پاگلوں کی طرح ہنسنا بھی تھا۔اداکارہ کے مطابق جب وہ یہ سین کر رہی تھیں تو سیٹ پر موجود تمام لوگ انہیں دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے کیونکہ وہ سین اتنا حقیقی لگ رہا تھا۔شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مجھے کوئی اچھا انسان ملے گا میں شادی کرلوں گی، میری خواہش ہے کہ میرا شوہر تعلیم یافتہ، بااخلاق، خوش اخلاق اور خاندانی اقدار کا حامل ہو۔جب ان سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد اگر شوہر شوبز چھوڑنے کا کہیں تو وہ کیا کریں گی اس پر سونیا حسین نے کہا کہ اگر اسے میری اداکاری پسند نہ آئی تو میں اداکاری چھوڑ دوں گی، کیونکہ میں پہلے ہی پروڈکشن میں آچکی ہوں اور اسی پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ویسے بھی صرف چند سال ہی مزید اداکاری جاری رکھنا چاہتی ہوں، اس لیے شادی کے بعد اسے چھوڑنے میں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں