شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں’ گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبری خان سے متعلق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہوجاتی ہیں اور ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔ اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی،نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔ جوڑے کی شادی کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے اور دونوں نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاںمیزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر گوہر رشید اور کبری خان نے شادی کے بعد کی زندگی اور مکہ مکرمہ میں اپنے نکاح کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی کے حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہم قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے، لیکن سچ پوچھیں تو شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں، شخصیت میں فرق آجاتا ہے، اور کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے آپ نے کسی نئے شخص کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔معروف اداکار نے کہا کہ ہم وہی ہیں لیکن روز ایک دوسرے کے بارے میں نئی باتیں دریافت کرتے ہیں اور یہی نکاح کی خوبصورتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں