شادی ہالز میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزیاں معمول بن گئیں

کمالیہ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر میرج فنگشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر تحصیل انتظامیہ کا سخت ایکشن۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے ایک میرج ہال کو سیل کر دیا وزیراعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق میرج فنکشن ایکٹ پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کہا کہ شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے ۔ شادی ہال مالکان سخت کاروائیوں سے بچنے کے لیے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی سے باز رہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں