73

شارٹ سرکٹ سے فرنیچر مارکیٹ کی25دکانیں’6گھر تباہ

لاہور(بیوروچیف) شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاہور کے علاقہ شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آتشزدگی کی سے 52 دکانیں عارضی دکانیں مکمل خاکستر ہوگئیں جب کہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شالیمار باغ کے سامنے گودام میں پیش آیا، بارش کے باعث قریب سے گزرنے والی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہوا۔ آگ لگنے سے بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی، آگ نے بجلی کی تاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تاہم ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔جائے وقوع پر موجود ایک دکاندار نے اپنے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئی، چند لمحوں میں سڑک پر آگئے جب کہ مارکیٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ورکر بے روزگار ہوگئے۔دوسری جانب ایس ایچ او شالیمار افضال نے تخریب کاری کے امکان کو مسترد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں