64

شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ لگ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر واقع ایڈن گارڈن میں شارٹ سرکٹ کے باعث شہری کے گھر آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا’ ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا’ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایڈن گارڈن میں شارٹ سرکٹ کے باعث شہری کے گھر کی بالائی منزل پر آگ بھڑک اُٹھی’ دھواں اور شعلے بلند ہونے پر اہل علاقہ نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، اسی دوران بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں