شارٹ سرکٹ کے باعث شہری کے گھر میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 103 رب میں شارٹ سرکٹ کے باعث شہری کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم اسی دوران بھاری مالیت کا گھریلو سامان’ فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا’ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں