112

شافع حسین سے آسٹریا کے سفیر کی ملاقات

لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریاوک نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر نے آسٹریا کی سفیرکو پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول میسر ہے۔ترک، چائنیز اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں نے پنجاب کے صنعتی مراکز میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں