82

شاندار کارکردگی پر دنیا کے کرکٹرز کا جیمز اینڈ رسن کو خراج تحسین

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی ریٹائرمنٹ پر دنیا بھر کی طرح انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘جمی آپ کی سوئنگ کا سامنا کرنا ایک اعزاز تھا، خوبصورت کھیل ایک عظیم کھلاڑی کو مس کرے گا، آپ کی شاندار خدمات یاد رہیں گی، بطور عظیم کھلاڑی آپ کی عزت ہمیشہ برقرار رہے گی’۔اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے لکھا کہ 21 سال تک اس کھیل کی خدمت کرنے پر جیمز اینڈرسن آپ کا شکریہ، آپ ہم جیسے کئی کھلاڑیوں کے لیے متحرک ہونے کا سبب بنے، آپ کے اگلے سفر کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں