46

شانگلہ حملہ، چین کا پاکستان سے سخت سزا ئوں کا مطالبہ

اسلام آباد (بیوروچیف)چینی سفارت خانے نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے بیان جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حملیکی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے، حملے میں 5 چینی اور ایک پاکستانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق حملہ خودکش معلوم ہوتا ہے، تحقیقات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں